یکشنبه, مې 25, 2025
Homeخبریںگون آباد میں قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہید...

گون آباد میں قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہید دوسرا زخمی اور گرفتار

خراسان(ہمگام نیوز) بروز منگل شام کو ایرانی صوبہ خراسان رضوی کے علاقے گون آباد میں قابض ایرانی آرمی نے موٹر سائیکل پر سوار دو بلوچوں پر بغیر روکے یا وارننگ دیے براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو سواروں کو متعدد گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں ایک اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا اور دوسرا زخمی ہوا جس کو قابض ایرانی آرمی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

شہید ہونے والے بلوچ شہری کی شناخت 35 سالہ احمد براہوئی ( عیدوزہی) ولد جمعہ ہے، جو کہ زابل کا رہائشی بتایا گیا ہے۔

 زخمی حالت میں گرفتار بلوچ کی شناخت 25 سالہ محسن ناروئی ساکن زاہدان ہے۔

 رپورٹ کے مطابق قابض ایرانی فوج نے ان بلوچ پر گھات لگا کر حملہ کیا جو موٹر سائیکلوں پر کئی گاڑیوں کے ساتھ گزر رہے تھے اور بغیر رکے یا خبردار کیے ان پر سیدھی فائرنگ کی۔ احمد کئی گولیاں لگنے سے جان کی بازی ہار گیا، اور محسن ٹانگ میں دو گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا، جنہیں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز