سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںگوگل فون ایپ کا نیا فیچر، اب نمبر دیکھنے کی ضرورت نہیں...

گوگل فون ایپ کا نیا فیچر، اب نمبر دیکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی ـ

کلفورنیا(ہمگام نیوز )مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ناپسندیدہ کالز پر قابو پانے میں صارفین کی مدد کے لیے گوگل فون ایپ کالر آئی ڈی اناؤنسمنٹ کا فیچر لانے کی تیاری کررہا ہے جو اِن کمنگ کالز کا نام اور نمبر خود پکارے گا کہ صارفین کو نمبر دیکھنے کی ضرروت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کالر آئی ڈی کا یہ نیا فیچر بلاشبہ ایک بڑا اضافہ ہوگا جس کا بہت سے لوگوں کو شدت سے انتظار ہے۔

اس ضمن میں دیگر او ایم ایمز اپنے متبادل فراہم کیے لیکن گوگل فون ایپ تمام اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں دستیاب ہے اور کئی اینڈرائیڈ فونز میں ڈیفالٹ ڈائیلر بننے کی کوشش کے حوالے سے یہ ایک اہم اضافہ ہے۔

جبکہ نیا فیچر اِن ایبل کرنے کے لیے صارفین کو سیٹنگز میں جاکر گوگل فون میں کالر آئی ڈی اناؤنسمنٹ کا فیچر آن کرنا ہوگا۔

‘اناؤنس کالر آئی ڈی’ کا آپشن ڈیفالٹ میں ڈِس ایبل کیا گیا ہے لیکن صارفین اس کے لیے ‘Always’ کے آپشن کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

اس فیچر سے صارفین کو ناپسندیدہ نمبرز کو اَن بلاک کرنے میں زیادہ مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز