چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںگڈانی:پکنک پوائنٹ پر نہاتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت سات افراد ڈوب...

گڈانی:پکنک پوائنٹ پر نہاتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت سات افراد ڈوب گئے

گڈانی (ہمگام نیوز )بلوچستان کے علاقے حب میں ساحل سمندر گڈانی کے پکنک پوائنٹ پر نہاتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد ڈوب گئے۔

پولیس کے مطابق ڈوبنے والوں میں چار خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ چار خواتین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ڈوبنے والے دیگر افراد کی لاشوں کی تلاش کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔گڈانی میں ڈوبنے والوں کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری سے ہے۔واقعے کی رپورٹس منظر عام پر آنے کے بعد متاثرہ خاندان کے عزیز و اقارب اپنے پیاروں کی میتیں وصول کرنے کے لیے گڈانی پہنچے۔متاثرہ خاندان کے ایک فرد نے بتایا کہ بارہ افراد پکنک منانے گڈانی گئے تھے۔

خیال رہے کہ کراچی کے ساحل سمندر پر شہریوں کے نہانے پر پابندی عائد ہے لیکن دیگر وجوہات کی بنا پر اس پابندی پر عمل درآمد نہیں ہورہا جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد گرمی اور اسکول تعطیلات کے باعث پکنک منانے کے لیے ساحل سمندر کا رخ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز