گڈانی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گڈانی میں بیوی کے ساتھ معمولی سی رنجش پر ایک ظالم باپ نے اپنے 6 ماہ کے معصوم بچے کا گلا دبا کر قتل کر دیا جبکہ بعد ازاں ملزم کو گڈانی پولیس نے گرفتار کرکے أس پر مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گھریلو رنجش سے تنگ آکر ایک درندہ صفت شخص نے اپنی ہی 6 ماہ کے معصوم بچے جس کانام طاہر بتایا جاتا ہے کا گلہ دبا کر قتل کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی گڈانی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے گڈانی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا۔مزید تفتیش شروع کردی گڈانی پولیس کے مطابق بچے کو گلا گھونٹ کر مارا گیا ہے۔


