جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںگھر کی صفائی نہ کی تو پاکستان کو سفارتی اور معاشی مسائل...

گھر کی صفائی نہ کی تو پاکستان کو سفارتی اور معاشی مسائل بھگتنا ہوں گے: یورپی یونین

 

بیلجیم (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق یورپی پارلیمان میں بھاری اکثریت سے منظور کی جانے والی ایک قرارداد میں یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سنہ 2014 میں پاکستان کو جنرلائزڈ سکیم آف پریفرنسز (جی ایس پی) پلس کے تحت دی گئی تجارتی رعایتوں پر فی الفور نظرثانی کرے۔

یورپی پارلیمان میں جمعرات کو پیش کی جانے والی اس قرارداد جس کے حق میں 662 اور مخالفت میں صرف تین ووٹ ڈالے گئے، اس میں پاکستان کی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ توہین رسالت کے قانون کی دفعات 295 سی اور بی کو ختم کرے۔

اس قرارداد میں حکومت پاکستان سے انسداد دہشت گردی کے 1997 کے قانون میں بھی ترمیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ توہین رسالت کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں نہ کی جائیں اور توہین رسالت کے مقدمات میں ملزمان کو ضمانتیں مل سکیں۔

پاکستان کی انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’یہ بدقسمتی ہے کہ یورپی یونین کی پاکستان مخالف قرارداد کا معاون سپانسر ایک ایسی جماعت کا ممبر ہے جسے سویڈن کے وزیراعظم نے ’ایک ایجنڈے والی نیو فاشسٹ پارٹی قرار دیا تھا جس کی ’جڑیں نازی اور نسل پرستانہ ہیں۔

یورپی پارلیمان میں پیش کی گئی قرارداد سویڈن سے تعلق رکھنے والے یورپی پارلیمان کے رکن چارلی ویمرز نے مرتب کی ہے۔

خیال رہے کہ جی ایس پی سکیم کے تحت ترقی پذیر ممالک کی یورپی یونین کی منڈیوں میں آنے والی مصنوعات سے درآمدی ڈیوٹی ہٹا دی جاتی ہے جس پر نظر ثانی کرنے کے لئے قرار داد منظور کرائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز