گھ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر گھ/نیکشہر کے علاقے کوچینک اور گرد و نواح میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ 12 دیہات اس وقت زیر آب ہیں۔
ان دیہاتوں میں نکاسی آب کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ان دیہاتوں کے 8 ہزار افراد پر مشتمل آبادی کا مواصلاتی رابطہ دیگر علاقوں سے مکمل طور پرمنقطع ہو چکا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پھنسے ہوئی پوری آبادی کو ریلیف دینے کے ابھی تک کوئ اقدامات نظر نہیں آ رہے ہیں۔ مکانات گرنے کی وجہ سے پوری آبادی شدید سردی کی وجہ سے بے سروسامانی کی حالت میں مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔