کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے مقام پر کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن زخمی ہوگیا ہے.
لیویز فورس کے مطابق بدھ کو ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں پی ایم ڈی سی کول مائنز لیز نمبر 94 میں مٹی کا تودہ گرنے سے محمد زرین نامی کانکن زخمی ہوگیا، زخمی کانکن کو شاہرگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے کوئٹہ ریفر کردیا گیا.