کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دو قبائل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں راہگیر جاں بحق جبکہ 8افراد زخمی ہوگئے ہیں لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز شاہرگ میں دوقبائل کے درمیان تنازعہ کے دوران تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک راہگیر جاں بحق جبکہ 8افراد زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیاہے جبکہ تصادم رکنے کیلئے وعلما کرام، قبائلی عمائدین اور انتظامیہ شاہرگ پہنچ گئے۔