ہرنائی (ہمگام نیوز) ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں گزشتہ روز کوئلے کی کان پر مٹی کا تودہ گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہوگئ جبکہ 2 اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ دب جانے والے مزدوروں کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔
علاقہ شاہرگ میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کوئلے کی کان مٹی کا تودہ گرنےسے دب گئی اور دو مزدور ملبے تلے دب گئے تھے ،جنہیں نکالنے کےلئے مزید 6مزدور کا ن میں گئے تاہم کان کا دوسرا حصہ بھی گرنے سے تمام 8 کان کن ملبے تلے دب گئے، جن میں سے 6مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر حبیب نصیر کے مطابق امدادی کارکنوں کی جانب سے کارروائی رات بھر بغیر کسی وقفے کے جاری ہے، مٹی تلے دبے 2 کان کنوں کو نکالنے کےلئے کارروائی کی جارہی ہے ۔


