شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeخبریںہرنائی میں پاکستانی فورسز کے مورچوں پر حملہ، متعدد اہلکار ہلاک و...

ہرنائی میں پاکستانی فورسز کے مورچوں پر حملہ، متعدد اہلکار ہلاک و زخمی

ہرنائی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج شام چار بجے ہرنائی کے علاقے سیپن تنگی کے مقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے مورچوں پر حملہ کیا ہے۔ حملے میں مسلح افراد نے جدید اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے جوکہ کافی دیر تک جاری رہا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں فورسز کے کم از کم دو اہلکار ہلاک جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے بلوچستان بھر میں پالستانی فورسز و چودہ اگست کی تیاریوں و تقریبات پر شدت کے ساتھ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان حملوں کی ذمہ داری مختلف آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کی جارہی ہیں۔

تاہم مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز