پنجشنبه, دسمبر 26, 2024
Homeخبریںہرنائی: کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرجانے سے دو کان کُن...

ہرنائی: کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرجانے سے دو کان کُن جاں بحق

 

ہرنائی(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی طور غر میں کوئلے کی ایک کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دو کان کن مزدور جانبحق۔

تفصیلات کے مطابق ہرنائی کوئلہ کان میں پیش آنے والے حادثے میں دو مزدور جان بحق۔ جانبحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد طاہر ولد داد اللہ سکنہ پشین اور آزاد خان ولد ظاہر خان سکنہ افغانستان کے نام سے ہوئی ہے۔ جان بحق ہونے والے افراد کی لاشیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لیز سے باہر نکال کر لیبر ہسپتال ہرنائی منتقل کردیں۔

یاد رہے اس سے قبل بھی ہرنائی میں کوئلے کے لیزوں میں کئی حادثے ہوچکے ہیں جن میں کئی کانکن جان بحق ہوچکے ہیں لیکن دوسری جانب حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئلہ کانوں میں کسی قسم کی حفاظتی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز