کابل (ویب ڈیسک) افغان فورسز کئی دنوں تک طالبان جنگجوؤں سے لڑائی کے بعد صوبہ ہلمند کے اہم ضلع سنگین کا کنٹرول کھو بیٹھی ہیں۔
بی بی سی ورلڈ نے عینی شاہدین کے حوالے سے بدھ کو بتایا کہ طالبان ضلعی ہیڈ کواٹرز اور پولیس اسٹیشن پر قابض ہیں۔
طالبان کا دعویٰ ہے کہ ان کے جنگجو پورے ضلع پر قابض ہیں۔تاہم، وزارت دفاع کے مطابق لڑائی جاری ہے اور نئی کمک پہنچ چکی ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ افغان فورسز اب بھی ضلع کے مرکزی علاقوں میں نبرد آزما ہے، تاہم اس کا تعلق باقی دستوں سے کٹ ہوا ہے۔
خیال رہے کہ برطانیہ نے سنگین پر طالبان قبضہ چھڑانے کیلئے سرگرم مقامی فورسز کی مدد کیلئے اپنے معاون فوجی بھیجے ہیں۔
افغان حکام کے مطابق پورا صوبہ عسکریت پسندوں کے ہاتھ میں جانے کا خدشہ ہے۔ہلمند روایتی طور پر افغان طالبان کا مضبوط گڑھ رہا ہے اور حالیہ کچھ مہینوں میں یہاں عسکریت پسندوں اور سرکاری فورسز کے درمیان شدید لڑائی ہوتی رہی ہے۔