نیودہلی(ہمگام نیوزڈیسک) انڈیا کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے پاکستان سے مخاطب ہوکر پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پلوامہ حملہ بھولے نہیں ہیں، پاکستان اور دہشت گردوں کیخلاف مزید ایکشن لیں گے۔ انڈیا کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوول نے کہا ہے کہ ہم پلوامہ حملہ بھولے نہیں ہیں، پاکستان اور دہشت گردوں کیخلاف مزید ایکشن لیں گے۔ انڈیا کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے پھر سے پاکستان پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ واضح رہے کہ اجیت دوول مودی کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں سے ایک ہیں۔ مودی پاکستان کیخلاف کوئی بھی فیصلہ اجیت دوول کے مشورے کے بنا نہیں کرتے۔انڈیا کے ریاستی معاملات کو چلانے کے حوالے سے اجیت ڈوول کا کردار انتہائی اہم خیال کیا جاتا ہیں۔


