شنبه, نوومبر 16, 2024
Homeخبریںہندوستان: ماؤباغیوں نے 250 دیہاتی اغوا کرلیئے

ہندوستان: ماؤباغیوں نے 250 دیہاتی اغوا کرلیئے

رائے پور(ہمگام نیوز)  ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤباغیوں نے ایک گاوں پر حملہ کرکے 250 دیہاتیوں کو اغوا کرلیا۔ ہندوستان کی علیحدگی پسند تنظیم نے وزیراعظم نریندر مودی کے دورے سے کچھ دیر قبل ہی گاوں پر حملہ کرکے ان دیہاتیوں کو اغوا کیا ہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کو آج ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے لئے چھتیس گڑھ کا دورہ کرنا تھا جبکہ باغیوں نے ایک مغوی کو قتل کردیا گیا ہے۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ مسلح باغیوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے مقام سے 80 کلو میٹر کے فاصلے پر قائم ضلع سوکما کے ایک گاوں سے دیہاتیوں کو اغوا کیا ہے۔ ریاست کے وزیراعلیٰ رامان سنگھ کا کہنا ہے کہ ماؤباغیوں کی جانب سے اغوا کئے جانے والے دیہاتیوں کو بازیاب کروانے کے لئے سرکار کوشش کررہی ہے۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے مغویوں کو گہرے جنگل کی جانب لے گئے ہیں۔ ہندوستانی پولیس نے اغوا ہونے والے افراد کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے۔ خیال رہے کہ چند ہفتوں قبل بھی ماؤباغیوں نے پولیس آپریشن کے دروان چھ پولیس اہکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز