کابل (ہمگام نیوز ڈیسک)افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان اور مواصلات کے ڈائریکٹر جنرل صبغت اللہ احمدی نے کہا کہ ’’ افغانستان کی حکومت کشمیر پلوامہ میں شہید ہونے والے 40 ہندوستانی فوجی جوانوں کے اہل خانہ اور دوست ملک کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔ ساتھ ہی ایک بار پھر اس ’ مشترکہ دشمن‘ کے خلاف لڑائی میں سبھی ممالک کی یکجہتی اور تعاون کی ضرورت پر زور دیتی ہے‘‘۔


