شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںہوشاپ، قابض فوج کے ساتھ جھڑپ میں تین اہلکار ہلاک کئے: بی...

ہوشاپ، قابض فوج کے ساتھ جھڑپ میں تین اہلکار ہلاک کئے: بی این اے

ہوشاپ (ہمگام نیوز) بی این اے کے ترجمان مرید بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ قابض فوج کے ساتھ جھڑپ میں تین اہلکار ہلاک کئے گئے ‫

ترجمان کے مطابق جھڑپ اُس وقت شروع ہوئی جب فورسز پہاڑی سلسلے میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے.

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے سرمچاروں نے 25 اپریل کو قابض پاکستانی فورسز کی ایک گشتی ٹیم کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ تل کے پہاڑی سلسلے میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ دو طرفہ طویل جھڑپ میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے جس کے بعد آپریشن کے لئے آنے کی کوشش کرنے والے درجنوں فوجی اہلکار پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔

انہوں نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی یہ جنگ آخری سرمچار، آخری گولی اور بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز