کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے کیچ کے علاقے ہوشاب میں موٹر سائیکل پر فائرنگ کر کے ایک بلوچ کو شہید کر دیا.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں پاکستانی فورسز نے اپنے چیک پوسٹ کے نزدیک ایک موٹر سائیکل سوار بلوچ پر فائرنگ کھول دیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شہید ہو گئے.
پاکستانی فورسز کے فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے بلوچ فرزند کی شناخت محمد جان سکنہ ہوشاب کے نام سے ہو گئی ہے.