سه شنبه, اپریل 29, 2025
Homeخبریںہوشاپ وقلات،پنجگور میں تین لاشیں برآمد

ہوشاپ وقلات،پنجگور میں تین لاشیں برآمد

قلات ( ہمگام نیوز) قلات کے علاقہ نیمرغ سے ایک لاش برآمد مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے لیویز زرائع قلات لیویز کے مطابق لیویز کو اطلاع ملی تھی کہ نیمرغ کے علاقے کاریز دیوانہ میں ایک لاش ملی ہے جسے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے جس کی شناخت ظفراللہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ نیمر غ کا رہائشی ہے مقتول کی قلات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا گیا ہوشاپ سے لاش برآمد ‘ شناخت عالم دلدارکے نام سے کی گئی ‘ لیویز ذرائع کے مطابق ہوشاپ کے علاقہ بل سے ایک لاش برآمد کی گئی ہے جس کی شناخت عالم دلدارکے نام سے کی گئی ہے جسے گولیاں مارکرقتل کیاگیاہے ۔ پنجگورمیں اکرام اللہ نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی،تفصیلا ت کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ میں گزشتہ رات پولیس نے ایک لاش برآمد کرکے ہسپتال منتقل کردیا جس کی شناخت اکرام اللہ ولد امید علی کے نام سے ہوئی ،ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتول نشئی کا عاد ی تھا جو غلط انجکیشن کی وجہ سے موت واقع ہوئی ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز