Homeخبریںہیرمند : قابض ایرانی بارڈر فورسز کی فائرنگ نوجوان

ہیرمند : قابض ایرانی بارڈر فورسز کی فائرنگ نوجوان

 

ہیرمند ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ہیرمند کے علاقے میلک میں قابض ایرانی بارڈر فورسز کی براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ تیلکش نوجوان شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ 25 جون کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ہیرمند کے علاقے میلک میں قابض ایرانی بارڈر رجمنٹ فورسز کی براہ راست فائرنگ سے بلوچ میں ایک تیکش نوجوان شہید ہوگیا ـ

تیل کے کاروبار سے منسلک اس نوجوان والے کی شناخت 16 سالہ “علی نورزہی” ولد فضل احمد ہے جو ہیرممد شہر کے میلک بارڈر کے زیرو پوائنٹ کے درمیان دہنو گاؤں کا رہائشی ہے ـ

کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی پرائیڈ گاڑی میں 20 لیٹر پٹرول لے کر جا رہا تھا، جس پر میلک بارڈر رجمنٹ کے اہلکاروں نے بغیر کسی وارننگ کے اس پر فائرنگ کر دی۔

رپورٹ کے مطابق میلک بارڈر رجمنٹ فورسز کی براہ راست سر میں گولی لگنے سے یہ بلوچ نوجوان موقع پر شہید ہوا۔

واضح رہے کہ 22 جون 2022 بروز بدھ کو میلک میں قابض ایرانی بارڈر رجمنٹ فورسز کی براہ راست فائرنگ سے افغانستان سے تعلق رکھنے والے پانچ بلوچ، جن دو بچے شامل شہید ہوئے ـ

Exit mobile version