Homeخبریںہیرمند میں قابض ایرانی باڈر فورسز کی فائرنگ ایک بلوچ شہری شہید

ہیرمند میں قابض ایرانی باڈر فورسز کی فائرنگ ایک بلوچ شہری شہید

 

ہلمند ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پیر 23 مئی کو ہیرمند شہر میں لرجک “دہ ماککی” کے قریب قابض ایرانی بارڈر رجمنٹ فورسز کی براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید ہوا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ۲۳ مئی کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ہیرمند( دوست محمد) کے علاقے لرجک کے گاؤں دہ ماککی میں قابض ایرانی بارڈر رجمنٹ فورسز کی براہ راست فائرنگ سے خالد خارکوہی ولد حکیم شہید ہوگیا ـ
بتایا جاتا ہے کہ بارڈر رجمنٹ کے دستوں نے اس بلوچ شہری کو بغیر کسی وارننگ اور رکنے کے فائرنگ کی ۔
گردن میں گولی لگنے کے بعد وہ شدید زخمی ہوا تھا تاہم شدید خون بہنے کی وجہ سے خالد جان کی بازی ہار گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس بلوچ شہری کے پاس سرحد پار کرنے کے لیے ضروری کاغذات موجود تھے لیکن فوج نے اسے بغیر کسی وارننگ کے فائرنگ کرکے شہید کر دیا ـ

Exit mobile version