Homeخبریںدامغان جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی۔

دامغان جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی۔

 

دامغان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے آج صبح ۳۱ مئی جون کو ایرانی صوبہ سمنان کے شہر دامغان جیل میں ایک بلوچ قیدی کو منشیات فروشی کے الزام میں پھانسی دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی صوبہ سمنان کے شہر دامغان کے جیل میں آج صبح کے وقت مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ شہری 33 سالہ اللہ نظر سمائیل زہی کو پھانسی دے دی گئی ـ
مزید اطلاع کے مطابق اس بلوچ قیدی کو جنوری 2019 میں صوبہ سمنان کے ٹریفک پولیس نے ان گاڑی میں منشیات برامد کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ کے “اللہ نظر کے نام پر رجسٹرڈ گاڑی میں یہ برامد ہوئی تھیں جس سے انہوں صاف صاف انکار کر دیا تھا کہ یہ گاڑی میرا نہیں ہے جبکہ مجھے معلوم بھی نہیں کہ کس نے کب میرے نام پر یہ گاڑی نکالی ہے جبکہ ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ہم نے اس گاڑی کو کسی جگہ کھڑا دیکھا تھا اس کی تلاشی کے بعد اسے منشیات برامد کیا ہے ـ
ذریعے نے مزید کہا، “جیل کے اہلکاروں نے الزام قبول کرنے کے لیے اللہ نظع کو تشدد کا نشانہ بنایا، اور اسے مجبور کیا کہ وہ اپنے پاس موجود منشیات کو قبول کرے ـ

رپورٹ کے مطابق اللہ نذر کو سپریم کورٹ سے ریلیف کی ڈگری بھی ملی تھی لیکن دامغان جیل کے پراسیکیوٹر یہ جانتے ہوئے بھی کہ یہ منشیات ان کا نہیں اور سپریم کورٹ کی نوٹس پر عمل کیے بغیر سزائے موت دے دی ـ

Exit mobile version