ہیرمند (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز اتوار ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دوست محمد/ہیرمند میں ماککی بارڈر پوسٹ کے برجک چوکی پر فورسز کی براہِ راست فائرنگ سے ایک بلوچ نوجوان شدید زخمی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ماککی بارڈر کے قریب قابض ایرانی فورسز کی برجک چوکی پر براہِ راست فائرنگ کے نتیجے میں 23 سالہ محمد ساسولی ولد محمد خان شدید زخمی ہوا۔
بتایا جاتا ہے کہ محمد کو دل میں گولی لگی ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
قابض ایرانی فورسز کی براہِ راست فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کو مقامی لوگ نصر آباد ہسپتال لے گئے. اور اب وہ اس ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں زیرِ علاج ہے۔