کوئٹہ: ( ہمگام نیوز ) جبری طور پر اغواء کیے گئے یاسر احمد کو بازیاب کیا جائے، لواحقین کی اپیل
11 مئی 2015 کو بلوچستان کے علاقے قلات سے یاسر احمد کو پاکستانی فورسز نے جبری طور پر اغواء کر کے ٹارچر سیلوں میں منتقل کردیا تھا
یاسر احمد کے لواحقین نے حکومت اور ملکی اداروں سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ یاسر احمد ولد پیر محمد کو بازیاب کیا جائے.
واضع رہے پاکستانی ریاست کے اپنے ہی بنائے ہوئے قانون میں شہریوں کے حقوق درج ہیں۔جس میں واضع طور پر بیان کیا گیا یے کہ کسی فرد پر جرم ثابت نہ ہونے تک اسے قید رکھنا اور اس پر تشدد کرنا آئین کے آرٹیکل 10 اے کے منافی ہے کیونکہ آئین کے مطابق ریاست کے ہر فرد کو اپنی زندگی آزادی سے گزارنے کا حق حاصل ہے۔