Homeخبریںیزد سے تین ماہ قبل گرفتار شدہ آٹھ بلوچ نوجوانوں کا ابھی...

یزد سے تین ماہ قبل گرفتار شدہ آٹھ بلوچ نوجوانوں کا ابھی تک بازیاب نہ ہوسکے

نیکشہر( ہمگام نیوز )ویب ڈیسک کے مطابق تین ماہ قبل یزد ایران کے شہر یزد سے قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں مغربی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آٹھ بلوچ فرزندوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا تاہم ان کے بارے میں ابھی تک معلومات مسیر نہیں ہوئی کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں

مغربی مقبوضہ بلوچستان میں انسانی حقوق کے لیئے کام کرنے والے ایک گروپ کے مطابق ان نوجوانوں کا تعلق نیکشہر سے ہے جو کہ روزگار کی تلاش میں ایران کے صوبے یزد سے قسمت آزمائی کر رہے تھے تین ماہ قبل یزد سے فورسز نے انہیں گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

اغوا شدہ بلوچ نوجوانوں کے نام ،محمد دادخدایی ولد علی شے محمد ،جمشید ولد شهکرم، ابراهیم ولد شهکرم ،اسماعیل ولد شهکرم ،شاهی ولد شهکرم ، عبدالعزیز ولد مراد ،مراد بخش ولد دوشنبے ، لهداد فرزند مراد تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو نیکشہر کے رہائشی ہیں ـ

Exit mobile version