Homeخبریںمچھ: قابض پاکستانی فورسز و بلوچ سرمچاروں کے درمیان جھڑپ، ایک بلوچ...

مچھ: قابض پاکستانی فورسز و بلوچ سرمچاروں کے درمیان جھڑپ، ایک بلوچ فرزند شہید

بولان (ہمگام نیوز ) مچھ کے علاقے میں پاکستانی فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان جھڑپ ایک بلوچ فرزند شہید ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق مچھ کے علاقے گانی پیرا میں قابض پاکستانی فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان شدید نوعیت کی جھڑپ ہوئی جس میں ایک بلوچ فرزند شہید ہوگیا دیگر ساتھی نکلنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ قابض فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں

شہید ہونے والے بلوچ فرزند کی شناخت کی فتح بلوچ عرف چیئرمین کے نام سے ہوئی جو کئی گھنٹوں سے قابض فورسز کے ساتھ دو بدو لڑائی میں شہید ہوگئے ۔

Exit mobile version