Homeخبریںیزد کے مقامی لوگوں نے ایک بلوچ شہری کو چاقو کی وار...

یزد کے مقامی لوگوں نے ایک بلوچ شہری کو چاقو کی وار سے زخمی کیا

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جمعہ کو ایران کے شہر یزد میں مقامی لوگوں نے ایک بلوچ شہری کو پکڑ کر چاقو کی وار سے انہیں شدید زخمی کیا ـ

تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک شہری ایران کے شہر یزد میں اسے مقامی لوگوں نے پکڑ کر انہیں چاقو کی وار سے زخمی کر دیا ـ اطلاع موصول ہونے تک اس بلوچ شہری کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ یہ بلوچ شہری کام کے لیے یزد گیا تھا اور وہاں مزدوری کرتا تھا ـ

مزید رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے یہ شہری یزد کی ایک گلی میں بلوچی لباس میں چہل قدمی کر رہا تھا کہ اس شہر کے باشندوں نے پکڑ کر اسے زدوکوب کیا۔ رپورٹ کے مطابق اس بلوچ مزدور کو کندھے اور پہلو میں چاقو سے وار کیا گیا ہے ـ

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مناسب ملازمتوں کی کمی اور آئی آر جی سی کی طرف سے بلوچستان کی سرحدیں بند کرنے کی وجہ سے بلوچ شہری اپنی روزی روٹی کے لیے دوسرے شہروں کی طرف ہجرت کر رہے ہیں۔

Exit mobile version