چهارشنبه, مارچ 18, 2026
Homeخبریںیمنی فوج نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے حملے کو ناکام...

یمنی فوج نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے حملے کو ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ آنے والے کمک پر بھی حملہ کیا:

یمن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق کل ہفتے کے روز یمن کی آئینی فوج نے صعدہ گورنری کے اطراف میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے کیا گیا حملہ کو ناکام کر دیا ہے۔ آئینی فوج نے اس گورنری میں حوثیوں کی کمک پر بھیحملہ کر کے اسے بھاری جانی نقصان سے بھی دوچار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی فوج کے بریگیڈ تین کے سربراہ محمد العجابی نے بتیایا کہ بریگیڈ نے حوثی ملیشیا کی طرف سے پہاڑی سلسلے جبال الکلح میں یمنی فوج پر حملے کی سازش ناکام بناتے ہوئے دشمن کو پسپا کر دیا۔

العجابی نے مزید کہا کہ جوابی کارروائی میں حوثی ملیشیا کے متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ یمنی فوج نے صعدہ گورنری میں اگلے محاذ پر مدد کے لیے آنے والی کمک کو بھی نشانہ بنایا۔

ادھر یمنی فوج نے ایک دوسری پیش رفت میں جنوبی الحدیدہ میں حوثی ملیشیا کا ایک بغیر پائلٹ بمبار ڈرون تباہ کر دیا۔

یمنی فوج کے العمالقہ بریگی کے ایک ذریعے نے بتایا کہ جوائنٹ فورسز نے بیت القفیہ ڈاریکٹوریٹ کے علاقے الجاح کی فضا میں ایک مشوک ڈرون دیکھا جسے فوری کارروائی کر کے مار گرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز