Homeخبریںیمن بحران کے سیاسی حل کے لیئے سعودی عرب کا موقف واضح‌...

یمن بحران کے سیاسی حل کے لیئے سعودی عرب کا موقف واضح‌ ہے: واشنگٹن

واشنگٹن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن کے بحران کے سیاسی حل کے حوالے سے سعودی عرب کےموقف میں کوئی ابہام نہیں۔ سعودی عرب کا یمن کے بحران کے حل کے حوالے سے موقف واضح‌ ہے۔

انہوں نے یمن کے مسئلے کے حل کےلیے تمام اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا اور کہا کہ امریکا یمن کی حکومت کی طرف سے بحران کے سیاسی حل پر قائم رہنے کا خیر مقدم کرتی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی طرف سے یمن میں جاری بحران کے حل کےلیے پیش کردہ اقدام پر سلامتی کونسل کے خیر مقدم کے بعد یورپی یونین نے بھی کہا ہے کہ وہ یمن میں جاری تنازع کے سیاسی حل کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

دریں اثنا، قبل ازیں امریکی وزارت خارجہ نے یمن کے تمام متحارب فریقین پر زور دیا تھا کہ وہ سعودی عرب کے پیش کردہ امن فارمولے کو آگے بڑھانے کے لیئے تعاون کریں۔

Exit mobile version