چهارشنبه, مې 7, 2025
Homeخبریںیورینیم افزودگی میں طے شدہ حد سے چار گنا اضافہ کیا ہے،...

یورینیم افزودگی میں طے شدہ حد سے چار گنا اضافہ کیا ہے، ایران

تہران( ہمگام نیوز ) ایران کے جوہری توانائی کے آرگنائزیشن (ای او ای آئی) نے پیر کو اعلان کیا ہے، تہران یورینیم کی افزودگی کی رفتار میں چار گنا اضافہ کرچکا ہے.

”اے ای او” کے ترجمان نے بروز پیر ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ “ہم 27 مئی تک کم گریڈ کے یورینیم پیداوار میں تین سو کلو گرام کے حد سے تجاوز کریں گے. انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بھی یورینیم افزائش کی رفتار میں مزید تیزی آئے گی.

2015 میں ایران اور دنیا کی چھ بڑی طاقتوں کے درمیان طے پانے ہونے والے جوہری معاہدے کے تحت، ایران کو کم گریڈ کے یورینیم کو 300 کلو گرام سے ذخیرہ کرنے کی منظوری دی گئی ہے.

اس کے علاوہ، کمال وندی نے ایرانی ایٹمی معاہدے میں یورپی ممالک کے دستخطوں کے بارے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کے تحت یہ ممالک ایران کی اقتصادی مفادات کو یقینی بنانے کے لئے اپنے وعدوں پر قائم رہیں. بصورت دیگر ، ایران اپنی ایٹمی ذمہ داریوں سے پیچھے ہٹے گا. ایرانی احکام نے کہا ہے اگر ایٹمی معاہدے سے منسلک ممالک اس معاہدے کے تحت ایران کو اقتصادی حوالے سے مدد فراہم کریں گے، تو ایران اس معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر پورا اترے گا. معاہدے کے تحت ایران کے معیشت کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ایران نے نیوکلیئر معاہدے سے منسلک ممالک کو 60 دن کا وقت دیا ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز