دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںیومِ سیاہ کے حوالے سے بی این ایم کا لندن میں مظاہرہ

یومِ سیاہ کے حوالے سے بی این ایم کا لندن میں مظاہرہ

لندن (ہمگام نیوز) 27مارچ بلوچستان پر پاکستانی قبضے کیخلاف لندن میں برطانیہ کے پارلیمنٹ کے سامنے ایک مظاہرہ کیا گیا ۔بی این ایم لندن زون کے زیر اہتما م اس مظاہرے میں سرگرم بلوچ جہد کارو و کارکنان نے شرکت کی۔شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جس پر 27مارچ کو بلوچستان پر جبری قبضہ کیخلاف نعرے درج تھے۔مظاہرے کے شرکاء نے بلوچستان پر پاکستانی قبضے اور بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی انسانی حقو ق کی سنگین پامالیوں ،لوگوں کو اٹھا کر لاپتہ کرنے اور انکی لاشوں کی بر آمدگی سمیت فوجی آپریشن دوران گھروں کو نذر آتش کرنے کی صورتحال سے وہاں کے لوگوں کو آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز