Homeخبریںیونیورسٹی آف مکران کے طلباء ایک ہفتہ سے سراپا احتجاج ، تعلیمی...

یونیورسٹی آف مکران کے طلباء ایک ہفتہ سے سراپا احتجاج ، تعلیمی انتظامی سرگرمیاں معطل

 

پنجگور ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مکران جامعہ طلباء کے احتجاج  کو ایک ہفتہ مکمل ہوگیا  تعلیمی اور انتظامی سرگرمیاں معطل ہوگئیں ـ
تفصیلات کے مطابق عبدالمالک ترین کی بحیثیت وائس چانسلر  مکران جامعہ تقرری خلاف پچھلے ایک ہفتے سے طلباء احتجاج بن کر پچھلے سات دنوں سے جامعہ مکران کے داخلی دروازہ پر تالہ لگا کر بیٹھ گئے ہیں۔

جامعہ کی بندش سے تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ انتظامی امور بھیب  ٹھپ ہوکر رہ گیاہے۔

احتجاجی طلباءکو پنجگور کی تمام سیاسی وسماجی تنظیموں کی بھی حمایت حاصل ہے۔ سب کا مطالبہ ہے کہ مزکورہ وی سی کو عبدالمالک ترین کو بحیثیت وی سی مکران یونیورسٹی میں قبول نہیں کریں گے۔

ان کا کہناہے موصوف پنجگور کے عوام کی رائے کا احترام کرکے ازخود تقرری کے آرڈر کو منسوخ کرائیں ایسا نہ ہو ان کی ضد کی وجہ سے عوام مجبوراً اپنے بچوں کو جامعہ سے  نکال دیں۔

انھوں نے کہاہے کہ جامعہ کے امتحانات  بکرا  عید کے فوراً بعد شروع ہونے کو ہیں ۔ مگر  ان حالات میں امتحانات کا انعقاد  ناممکن ہوگا۔

 

Exit mobile version