کیف (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے زاپوریزیہا علاقے میں یوکرینی ٹرانسپورٹ طیارہ انتونوف اے این 26 گرنے کے حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق ٹرانسپورٹ طیارہ تکنیکی پرواز کے دوران گرا۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ طیارے میں سوار عملے کے ارکان کی تعداد اور حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔