Homeخبریںماریوپول کی صورتحال خوفناک ہے، یوکرینی وزیر اعظم

ماریوپول کی صورتحال خوفناک ہے، یوکرینی وزیر اعظم

کیف (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی وزیراعظم ڈینس شمیہل کا کہنا ہے کہ یوکرین کے شہر ماریوپول کی صورتحال خوفناک ہے، وہاں یوکرینی فوجی روسی فوج سے لڑرہے ہیں۔

ایک بیان میں یوکرینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پچھلی صدیوں میں یہ سب سے بڑی انسانی تباہی ہے، تمام ممالک کے سفیروں کو کیف واپس آنے کی دعوت دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا جلد ہی یوکرینی دارالحکومت میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے گزشتہ روز کیف میں اپناسفارتخانہ اگلے ہفتے سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے جبکہ دیگر یورپی ملک بھی کیف میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل روسی وزیر دفاع نے یوکرین کے شہر ماریوپول پر قبضے کا دعویٰ کیا تھا، صدر پیوٹن نے کامیاب آپریشن پر وزیر دفاع کو مبارکباد دی تھی۔

Exit mobile version