جمعه, نوومبر 29, 2024
Homeخبریںیوکرین اور روسی صدور کی ملاقات کے لیے پیش رفت ہوئی ہے،...

یوکرین اور روسی صدور کی ملاقات کے لیے پیش رفت ہوئی ہے، یوکرینی مذاکرات کار

انقرہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق استنبول میں مذاکرات کے بعد یوکرینی مذاکرات کار کا کہنا ہے کہ بات چیت میں یوکرین اور روس کے صدور کی ملاقات کے لیے کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔

یوکرین نے روسی وفد کو سلامتی کی ضمانتوں کے نئے سسٹم سے متعلق تجاویز دی ہیں۔

سلامتی کی ضمانتوں کے نئے سسٹم میں اسرائیل، پولینڈ، کینیڈا اور ترکی ممکنہ ضامن ہو سکتے ہیں۔ سلامتی ضمانتوں کا نیا سسٹم کام کرتا ہے تو یوکرین غیرجانبدارانہ حیثیت پر اتفاق کر لے گا۔

غیرجانبدار حیثیت کے تحت یوکرین میں غیرملکی فوجی اڈے نہیں بنیں گے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز