سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںیوکرین حملے میں 15ہزار روسی فوجی ہلاک ہوئے،نیٹو

یوکرین حملے میں 15ہزار روسی فوجی ہلاک ہوئے،نیٹو

برسلز (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق نیٹونے کہا ہے کہ یوکرین پرروس کے حملے میں ایک ماہ کے دوران 7ہزارسے 15ہزارروسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
نیٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے یوکرین پرحملے کوایک ماہ ہوچکے ہیں اوراس دوران روس کے7ہزارسے15ہزارفوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔روس نے مارچ میں اپنے 500فوجیوں کے ہلاک ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم اس کے بعد کوئی اعداد وشمارجاری نہیں کئے۔
یوکرین کے صدرنے 2ہفتے قبل 13سویوکرینی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔دوسری جانب یوکرین کے دارالحکومت کیف پرروسی بمباری سے روسی صحافی ہلاک ہوگئیں۔خاتون صحافی اپنے ادارے کی جانب سے روسی حملے کی کوریج کے لئے کیف میں موجود تھیں۔
امریکا کی جانب سے روسی سفارتکاروں کا نکالے جانے کے ردعمل میں روس نے متعدد امریکی سفارتکاروں کوملک سے بے دخل کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم کتنے امریکی سفارتکاروں کوروس بدرکیا جائے گا ان کی تعداد نہیں بتائی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز