چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںیوکرین کی بندرگاہوں سے اناج سے لدے 3 بحری جہاز روانہ: اقوام...

یوکرین کی بندرگاہوں سے اناج سے لدے 3 بحری جہاز روانہ: اقوام متحدہ

 

واشنگٹن (ہمگام نیوز )متحدہ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے اناج کی برآمد کے معاہدے کے تحت قائم مشترکہ رابطہ دفتر نے اناج کے تین جہازوں کو یوکرین کی بندرگاہوں سے نکلنے کی اجازت دے دی ہے۔

 

اقوام متحدہ نے ایک بیان میں مزید کہا ہے کہ تینوں بحری جہاز 58,000 ٹن سے زیادہ مکئی لے کر جا رہے ہیں۔ ان کی منزلیں ترکی، آئرلینڈ اور برطانیہ ہیں۔

 

جوائنٹ کوآرڈینیشن سینٹر نے گذشتہ فروری سے یوکرین کی بندرگاہوں میں پھنسے تجارتی جہازوں کی اپنی پہلے سے طے شدہ منزلوں کے لیے روانہ ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان جہازوں کو چھوڑنے سے دوسرے بحری جہازوں کو عالمی منڈیوں تک خوراک پہنچنے اور لے جانے کی اجازت ہوگی۔

 

ترکی کی وزارت دفاع نے جمعرات کو قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ بحیرہ اسود پر روس کی طرف سے مسلط کردہ ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہونے والے معاہدے کے تحت جمعے کو اناج سے لدے تین بحری جہاز یوکرین سے روانہ ہوں گے۔

 

ترک وزیر دفاع ہولوسی آکار نے کہا کہ اناج کے معاہدے کے فریم ورک کے اندر کل یوکرین کی بندرگاہوں سے تین بحری جہاز روانہ ہونے والے ہیں۔ اس کے مطابق سرکاری ترک اناطولیہ نیوز ایجنسی نے وزیر کے حوالے سے بتایا کہ یوکرین کے اناج سے لدے پہلے جہاز کے اگلے دن استنبول پار کر کے لبنان روانہ ہو گئے۔

 

یوکرینی اوڈیسا ریجن ایڈمنسٹریشن کے ترجمان نے کہا کہ ترکی کا ایک بلک کارگو جہاز جمعہ کو بحیرہ اسود کی بندرگاہ چورنومورسک پہنچے گا جو روسی فوجی آپریشن کے بعد یوکرین کی بندرگاہ پر پہنچنے والا پہلا جہاز ہے۔

 

ایک عینی شاہد نے رائیٹرز کو بتایا کہ جمعرات کی سہ پہرتک آسپریس آبنائے باسفورس کوعبور کر کے بحیرہ اسود میں جانے کے انتظار میں دیگر بحری جہازوں کے ساتھ استنبول کے ایشیائی ساحل سے ایک کلومیٹر دور مرمرا کے سمندر میں لنگر انداز تھا۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز