یکشنبه, سپتمبر 22, 2024
Homeخبریں‏کوئٹہ، ایگل اسکواڈ کے رویئے کیخلاف

‏کوئٹہ، ایگل اسکواڈ کے رویئے کیخلاف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کو لے جانے والے بسوں کے ڈرائیور ز نے پولیس کے ایگل اسکوارڈ کے اہلکاروں کے رویئے کے خلاف دو گھنٹے تک ایدھی چوک پر بسیں کھڑی کرکے احتجاج کیا تاہم پولیس حکا م سے مذاکرت کے بعد احتجاج ختم کردیا، تفصیلات کے مطابق پیر کو کوئٹہ سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کو لے جانے والے بسوں کے ڈرائیور زنے بسیں ایدھی چوک پر کھڑی کرکے ٹریفک جام کردی ان ڈرائیورز نے الزام عائد کیا کہ ہماری ایک بس کے ڈرائیور کو پولیس کے ایگل اسکوارڈ کی جانب سے مبینہ طور پر زدوکوب کیا گیا ہے،جب تک پولیس کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی ہم بسیں نہیں چلائیں گے بس ڈرائیور کے احتجاج کے باعث زرغون پر ٹریفک جام ہوگئی، ٹریفک بلاک ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور سیکٹریٹ ملازمین نے متعلقہ اہلکار کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی پر سڑک کھول دی، دو گھنٹے تک ٹریفک جام ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز