Homeخبریں، 26 روز سے لاپتہ 32 سالہ خاتون سامیہ نمردی قتل، لاش...

، 26 روز سے لاپتہ 32 سالہ خاتون سامیہ نمردی قتل، لاش جلا کر ٹکڑے کیے گئے

سیریک (ہمگام نیوز) 28 اکتوبر 2026: ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ضلع سیریک سے تعلق رکھنے والی اور بندرعباس میں مقیم 32 سالہ خاتون سامیہ نمردی کے لاپتہ ہونے کا معاملہ 26 روز بعد ان کے قتل اور لاش کی باقیات برآمد ہونے پر ختم ہوگیا۔ بلوچستان ہیومن رائٹس ڈاکیومنٹیشن نیٹ ورک کے مطابق، اس کیس میں گرفتار 41 سالہ شخص نے مبینہ طور پر مالی تنازع کے دوران خاتون کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سامیہ نمردی 4 اکتوبر 2026 کو گھر سے نکلی تھیں، جس کے بعد واپس نہیں آئیں۔ اہل خانہ نے کئی روز تک ان کی تلاش جاری رکھی، تاہم ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔

دوران تلاش ایک سفید رنگ کی پیجوٹ پارس گاڑی کے جلنے کی اطلاع نے اہل خانہ کی تشویش مزید بڑھا دی۔ گاڑی مکمل طور پر جل چکی تھی، لیکن اس میں سامیہ کی موجودگی یا ان کی لاش کا کوئی نشان نہیں ملا۔

ذرائع کے مطابق، خاتون کی گمشدگی کی تحقیقات کے دوران ان کے ایک 41 سالہ شادی شدہ واقف کار کو گمشدگی کی اطلاع ملنے کے دو روز بعد گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے ابتدائی طور پر قتل میں ملوث ہونے سے انکار کیا اور متضاد بیانات دیے، تاہم منگل، 27 اکتوبر 2026 کی شام اس نے مبینہ طور پر قتل کا اعتراف کرلیا۔

 ملزم کا اعتراف اور لاش کی باقیات کی برآمدگی

رپورٹ میں ملزم سے منسوب اعترافی بیان کے مطابق، اس نے سامیہ کو ایک بہانے سے ضلع سیریک کے گاؤں کنار جو بلایا، جہاں مالی تنازع کے دوران ہاتھوں سے گلا گھونٹ کر انہیں قتل کردیا۔

ملزم کے مبینہ بیان کے مطابق، اس کے بعد لاش کو گاؤں کے ایک باغ میں جلایا گیا، باقیات کو پتھروں سے کچلا گیا اور ان کے بعض حصوں کو آس پاس کی سڑکوں اور صحرائی علاقوں میں مختلف مقامات پر پھینک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، ملزم کے اعتراف کے بعد گاؤں کنارجو اور اس کے اطراف میں تلاش شروع کی گئی، جس کے دوران مختلف مقامات سے لاش کی باقیات برآمد ہوئیں۔

 عدالتی کارروائی کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں

بلوچستان ہیومن رائٹس ڈاکیومنٹیشن نیٹ ورک کے مطابق، اس کیس میں مزید تفتیش، عدالتی کارروائی اور مقدمے کی موجودہ صورت حال سے متعلق تفصیلات تاحال سا

منے نہیں آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز