چهارشنبه, می 8, 2024
Homeخبریںآواران :فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک

آواران :فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک

کوئٹہ (ہمگام نیوز)آواران میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق آوران کے علاقے بیدی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے میر عبدالرشید رخشانی ولد پیر محمد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ آواران کے علاقے مشکے میں ماہی کے مقام پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میر آدم خان ولد نور جان محمد حسنی کو قتل کردیا۔ مقتول سڑک کی تعمیر کے منصوبے کے ٹھیکیدار اور سرنڈر ہونیوالے مہر اللہ کے چچا تھے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز