منگل, مئی 21, 2024
ہومخبریںدو ریاستی مخبروں کو ہلاک کردیا: بی ایل ایف

دو ریاستی مخبروں کو ہلاک کردیا: بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ جمعہ کے روزسرمچاروں نے مشکے کے علاقے جکی میں فوجی چیک پوسٹ پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ آواران کے علاقے پیراندر میں آواران بیدی کے رہائشی ریاستی مخبر رشید کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ مشکے نوکجو میں لڑو کے مقام پر ایک اور ریاستی مخبر آدم کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ یہ دونوں مخبر ریاست اور نیشنل پارٹی کی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے تھے۔ ان کی دشمن ریاست و قابض فوج سے قریبی تعلقات کے ثبوت موجود ہیں۔ ایسے لوگوں کو علاقے کے عام شہری بھی اچھی طرح پہچانتے ہیں، اسی لئے عام شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ان عناصر سے دور رہیں، سرمچار اِن پر کسی بھی وقت حملہ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز