چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںآئر لینڈ کے پیٹرول اسٹیشن میں دھماکہ 7 افراد ہلاک 

آئر لینڈ کے پیٹرول اسٹیشن میں دھماکہ 7 افراد ہلاک 

 

ڈبلن ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز رپورٹ کے مطابق آئر لینڈ کے شمال مغرب میں پیٹرول اسٹیشن میں دھماکے سے 7 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کریسں لاگ گاؤں میں پیٹرول اسٹیشن میں دھماکہ ہوا۔

اس واقعے میں 7 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا اور پیٹرول اسٹیشن کے ملبے سے مزید افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

 

امدادی کارروائیوں میں پولیسں فورسز سمیت فائر بریگیڈ، ایمبولنس سروس کوسٹ گارڈ اور شمالی آئرلینڈ سے ائیر ایمبولنس سروس نے حصہ لیا۔ دھماکے کے مقام سے 24 کلومیٹر دور لیٹرکینی یونیورسٹی اسپتال میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی تاکہ زخمیوں کا بہتر علاج معالجہ کیا جا سکے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز