Homeخبریںآئندہ تین روز کےدوران شدید طوفانی بارشوں کاخطرہ ہے۔ انتظامیہ کیچ

آئندہ تین روز کےدوران شدید طوفانی بارشوں کاخطرہ ہے۔ انتظامیہ کیچ

تربت(ہمگام نیوز ) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے مکران نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان بھر کی طرح ضلع کیچ میں بھی آئندہ تین روز کےدوران شدید طوفانی بارشوں کاخطرہ ہے، اس دوران ضلع کیچ بھر کے عوام ندیوں میں جانے اور ندیوں کے قریب رہائش اختیار نہ کریں۔
محکمہ موسمیات کے پشنگوئی کے مطابق بارشوں کا ایک نیا سلسلہ 24 25 جولائی کی شب سے بلوچستان میں داخل ہوگا، اسلئے 25 تا 27 جولائی کو عوام بلخصوص والدین بچوں کے حوالے سے محتاط رہیں۔

پی ڈی ایم اے مکران اور ضلعی انتظامیہ کیچ نے بیان میں یہ عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی بھی خطرے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کیچ کے دفتر میں قائم کنٹرول روم نمبر0852412286 سے رجوع کریں۔ تاکہ مصیبت میں پھنسے لوگوں کو بروقت ریسکیو کیا جاسکے ۔

Exit mobile version