سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںآئی ایس پی آر کا تربت میں آزادی پسند تنظیم سے جڑے...

آئی ایس پی آر کا تربت میں آزادی پسند تنظیم سے جڑے دس افراد کو مارنے کا دعویٰ

راولپنڈی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج ‏پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تربت میں دس بلوچ آزادی پسندوں کو مارنے کا دعوی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج بدھ کے روز پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ پاکستانی فورسز نے تربت اور پسنی میں پاکستانی فوج پر حالیہ حملوں میں ملوث دس افراد کو مارا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والوں میں بلوچ مسلح تنظیم کا کمانڈر آصف عرف مکیش بھی شامل ہے۔

تاہم ائی ایس پی آر کے اس بیان کے ردعمل میں تاحال کسی آزادی پسند تنظیم کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز