پنجشنبه, مې 8, 2025
Homeخبریںآئی ایم ایف مزاکرات میں سخت شرائط باعث روپے کی قدر میں...

آئی ایم ایف مزاکرات میں سخت شرائط باعث روپے کی قدر میں کمی،ڈالر مزید مہنگا

کراچی(ہمگام نیوزڈیسک) پاکستان کی بدحال معیشت کو سہارا دینے کیلئے منی بجٹ کے ساتھ IMF کے پاس سخت شرائط کے بدلے قرضوں کی صورت میں زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹر بینک مارکیٹ اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 53 پیسے اور 50پیسے بڑھ گئی۔

پاکستانی حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آؤٹ پیکج کے لیئے مذاکرات میں روپے کے قدر میں ڈی ویلیوایشن کی خدشات کے باعث پیرکو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں انٹر بینک مارکیٹ اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بالترتیب 53 پیسے اور 50پیسے مزید بڑھ گئی جس کے نتیجے میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ بڑھ کر138روپے93پیسے اور اوپن مارکیٹ ریٹ 139روپے 20 پیسے ہوگئے۔

ماہرین معاشیات کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں یہ اطلاعات بھی زیرگردش ہیں کہ IMF کے ساتھ مذاکرات میں حکومت نے کرنسی ڈی ویلیو ایشن پر اتفاق کرلیا ہے جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں مزید نمایاں کمی کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز