شنبه, فبروري 22, 2025
Homeخبریںآج دوسرے روز بھی ہرنائی و زرغون میں فوجی آپریشن جاری

آج دوسرے روز بھی ہرنائی و زرغون میں فوجی آپریشن جاری

کوئٹہ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی اور کوئٹہ کے علاقے زرغون میں اج دوسرے روز بھی پاکستانی فورسز کی زمینی و فضائی آپریشن جاری ہے.

میڈیا ذرائع کے مطابق آج صبح پاکستان فوج کے پیدل دستوں نے کھوسٹ کے نواحی علاقوں زردآلو اور تور ڈبر کے علاقوں میں پیش قدمی کی۔ فورسز نے مذکورہ علاقوں کو جانے والے راستوں کی مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی ہیں۔

علاقائی زرائع کے مطابق آپریشن میں اب تک کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے

یاد رہے گذشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون میں آپریشن کی گئی جو ابھی تک جاری ہے جس میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مختلف مقامات پر بمباری و شیلنگ کی ساتھ ساتھ کمانڈوز بھی اتارہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز