چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںآج ہی غزہ حملوں میں کمی دیکھنا چاہتا ہوں: جوبائیڈن

آج ہی غزہ حملوں میں کمی دیکھنا چاہتا ہوں: جوبائیڈن

آج ہی غزہ حملوں میں کمی دیکھنا چاہتا ہوں: جو بائیڈن

واشنگٹن(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے کہا ہے کہ وہ آج ہی غزہ حملوں میں قابل ذکر کمی دیکھنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن نے فائر بندی کی حمایت کی ہے۔

امریکی میڈیا کے جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ مطالبہ اس بات کا اشارہ ہے کہ صدر بائیڈن کا نیتن یاہو کی جنگی پالیسی پر صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔

امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ایک ہفتے میں یہ چوتھی فون کال ہے جو غزہ حملوں پر وائٹ ہاؤس میں بڑھتی تشویش کی عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز