ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںآذربائیجان اور آرمینیا میں جھڑپیں، دونوں جانب نقصان کی اطلاعات

آذربائیجان اور آرمینیا میں جھڑپیں، دونوں جانب نقصان کی اطلاعات

واشنگٹن(ہمگام نیوز) آذربائیجان اور آرمینیا کی ناگورنو اور قرہباخ کے متنازع خطے میں فوجی جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے دونوں ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ جھڑپوں کو ختم کریں۔

آذربائیجان اور آرمینیا نے ایک دوسرے پر ان جھڑپوں کا الزام عائد کیا ہے اور دونوں جانب سے نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔

آرمینیا کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ آذربائیجان نے ان جھڑپوں میں ٹینکوں، توپ خانے اور فضائی طاقت کا استعمال کیا ہے۔

دوسری جانب آذربائیجان نے اپنے ایک ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ سنہ 1994 میں ختم ہونے والی جنگ کے بعد ناگورنو قرہباغ کا انتظام آرمینیا کے ہاتھوں میں ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے آرمینیا کی وزارتِ دفاع کے حوالے سے کہا ہے کہ آذربائیجان کی افواج نے ’اہم پوزیشنوں پر‘ قبضہ کرنے کی کوشش کی جبکہ آرمینیا کی فوج نے آذربائیجان کا ایک ہیلی کاپٹر مارگرایا جس کی آذربائیجان نے تردید کی ہے۔

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سنہ 1980 کی دہائی کے آخر میں لڑائی شروع ہوئی تھی جو کہ سنہ 1991 میں مکمل جنگ کی شکل اختیار کر گئی تھی۔

سنہ 1994 میں ہونے والی جنگ بندی سے پہلے اس لڑائی میں ایک اندازے کے مطابق 30,000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ خطہ آذربائیجان کی حدود کے اندر ہے تاہم اسے نسلی آرمینیوں کی جانب سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز