آرمینیا کے ساتھ جاری مسلح جھڑپوں میں آذربائیجان کا جنرل، کرنل سمیت متعدد فوجی اہلکار ہلاک
باکو (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیعز ڈیسک رپورٹس کے مطابق روایتی حریف ممالک آذربائیجان اور آرمینیا کی افواج کے مابین جاری مسلح جھڑپوں میں متعدد فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع۔
تازہ جھڑپ میں آذربائیجان کی فوج کے ایک جنرل، ایک کرنل اور پانچ فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روایتی حریف ممالک آذربائیجان اور آرمینیا کی افواج کے مابین اتوار سے جاری مسلح جھڑپوں میں متعدد فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے، تازہ جھڑپ میں آذربائیجان کی فوج کے ایک جنرل، ایک کرنل اور پانچ فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، آرمینیا کی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک آذربائیجان کے گیارہ فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب آذربائیجان کا دعوی ہے کہ آرمینیائی فوج کے کم از کم ایک سو اہلکار مارے جا چکے ہیں، جسے آرمینیائی حکام مسترد کرتے ہیں، روس نے دونوں وسطی ایشیائی ممالک پر کشیدگی کم کرنے کے لیے زور دیا، دونوں سابقہ سویت یونین کی ریاستوں کے مابین علاقائی تنازعہ جاری ہے۔