یکشنبه, جون 8, 2025
Homeخبریںآزادی حاصل کئے بغیر غلامی کی غلاضتوں سے نجات پانا ممکن نہیں...

آزادی حاصل کئے بغیر غلامی کی غلاضتوں سے نجات پانا ممکن نہیں .بی ایس ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپیندنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں شہید علی شیر کرد شہید غلام اللہ بلوچ شہید واحد عرف بالاچ شہید ریاست شہید عبدین شہید یحی بلوچ شہید کریم بلوچ اور شہدائے 10اکتوبر عالمو چوک سمیت راہ آزادی میں جام شہادت نوش کرنے والے تمام بلوچ شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ غلامی کے خلاف جدوجہد میں شہداء نے بے پناہ قربانیاں دیں ان کے بے لوث جدوجہد اور صبر آزما عمل ہمارے لئے مشعل راہ ہے ترجمان نے کہاکہ آزادی کی تحریک کا تسلسل ان کی قربانیوں اور مضبوط کمٹمنٹ کا نتیجہ ہے ریاست اپنی جارحیت میں شدت لاتے ہوئے بلوچ عوام کو آزادی کی صفوں سے الگ کرنے کی تمام تر مجرمانہ کوششوں کے ساتھ بلوچ قوم کی جذبہ آزادی کو ختم نہیں کرسکا بلوچ قوم نظریہ آزادی کے ساتھ مضبوطی سے کار بند رہتے ہوئے ریاستی مظالم کا مردانہ وار مقابلہ کررہے ہیں ترجمان نے کہاکہ آزادی کی جدوجہد کا حق بلوچ قوم سے کوئی چھین نہیں سکتا بلوچ ایک نو آبادیاتی طاقت کے خلاف جدوجہد کررہی ہے جو بلوچ سرزمین پر بلجبر تسلط قائم کئے ہوئے ہیں بین الاقوامی قوانین بلوچ قومی جدوجہد کو تسلیم کرتے ہیں ترجمان نے کہا کہ بلوچ قوم سیاسی سفارتی نفسیاتی اور اخلاقی طور پر ی جدوجہد جیت چکاہے لیکن ریاست ہار ماننے سے ہچکچا رہے ہیں اور آزادی کی جدوجہد کو کچلنے کے لئے طاقت کا استعمال کررہی ہے لیکن شہداء نے جس منزل کا تعین کرکے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کیا بلوچ قوم کو اس منزل اور مقصد سے ریاست کی کوئی جبر اور زور آزمائی نہیں روک سکتی آزادی حاصل کئے بغیر غلامی کی غلاضتوں سے نجات پانا ممکن نہیں شہداء کی خاکسارانہ عمل کو راہ نشان سمجھتے ہوئے ہمیں جذبہ آجوئی کے ساتھ تحریک کوان کے منطقی ہدف کے حصول تک آزادی کے بیرک تلے یکسوئی کے ساتھ جمع ہونا چاہیے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز