چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریں آزادی کی جدوجہد میں شہادتیں اور قربانیں اپنی ایک تاریخ رکھتی...

آزادی کی جدوجہد میں شہادتیں اور قربانیں اپنی ایک تاریخ رکھتی ہیں.بی این ایم

کوئٹہ (ہمگام نیوز )بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے پارٹی کارکنوں اور دیگر شہداء کو سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مالک اینڈ کمپنی کی ریاستی فورسز کے ساتھ مل کر بلوچ آبادیوں پر حملے فرزندوں کی اغوا اور شہادت تاریخ کا حصہ ہیں ۔یہ عناصر قومی احتساب سے نہیں بچ سکتے۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز مشکے گورجک میں فورسز کا آزادی پسند رہنما واجہ اختر ندیم بلوچ کے رشتہ داروں کے گھر پر حملہ، فرزندوں کا اغوا اور پھر انکی تشدد زدہ لاشیں پھینکنا بھیانک انسان کش ریاستی پالیسیاں ہیں، جس پر انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی بلوچ قوم کے لیے لمحہ فکر ہے۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کو اغوا کرنا اور پھر انکو فوجی کیمپوں میں لے جا کر تشدد کے بعد شہید کرنا نہ صرف جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ اقوام متحدہ کے قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی ہے جس پر دنیا کے تمام فورم پر پارٹی آواز بلند کرئے گی۔ اقوام متحدہ کا فرض بنتا ہے کہ وہ پاکستان کو سیاسی قیدیوں کے ساتھ سیاسی برتاؤ کا پابند کرے۔ ترجمان نے کہا کہ ایک خاص حکمت عملی کے تحت مالک اینڈ زہری کمپنی کی جانب سے بلوچ قوم کے لیے انکی سرزمین پہ گھیرا تنگ کرنا دراصل پاکستان چین معاہدات کو عملی جامہ پہنانے کی پالیسیوں کا حصہ ہیں جس کے تحت بلوچ آبادیوں کو نشانہ بنا نے کے ساتھ فرزندوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا جا رہا ہے۔گزشتہ روز دشت میں بلوچ مزاحمت کاروں سے شکست کے بعد فورسز نے حسب معمول آبادیوں کو نشانہ بنایا اور کئی فرزندوں کو اغوا کیا ،خدشہ ہے کہ فورسز کی تحویل میں دیگر بلوچ فرزندوں کو فرضی مقابلوں کی بھینٹ چڑھا کر انکی لاشیں اسی طرح پھینکی جائیں گی۔ترجمان نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد میں شہادتیں اور قربانیں اپنی ایک تاریخ رکھتی ہیں ،نوجوانوں کو اغوا اور انکی مسخ لاشوں میں تیزی سے مالک اینڈ کمپنی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ وہ قومی جہد کو زیر کر پائے گا،بلکہ سرزمین بلوچ پر بہنے والے لہو انقلاب کی نوید ہیں اور انکی لہو سے آزادی کی درخت ایک تناور صورت اختیار کر چکی ہے۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ بلوچ کا مقابلہ ایک بزدل دشمن اور جنگی قوانین سے عاری ریاست سے ہے لہٰذا ہمیں بھی دشمن کی ہر چال کو جانچ کر اگلا قدم اُٹھانا چاہیے۔مرکزی ترجمان نے شہید اعجاز بلوچ،شہید باسط بلوچ،شہید آفتاب بلوچ،شہید شاہ نواز بلوچ،شہید شعیب بلوچ، شہید نواز جان و دیگر شہداء کو سرخ سلام اور خراج عقید ت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز